(اہم خبریں)

    قومی ائیر لائن کی مشکلات برقرار — انجینئرز کی ہڑتال کے باعث مزید 14 پروازیں منسوخ


    کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے کھڑے ہیں جبکہ ائیرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    قومی ائیر لائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث آج مزید 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق، ہڑتال کے سبب اب تک مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں، جبکہ کئی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

    قومی ائیر لائن کے مختلف روٹس متاثر ہوئے ہیں، جن میں کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے آنے اور جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ احتجاج تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکرٹری کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا، جس کے بعد احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

    0/Post a Comment/Comments